فلسطینیوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی کمانڈر شدید زخمی

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر روعی زویگ اور دو آباد کاروں کو مزاحمت کاروں نے شہر میں مقام یوسف کے قریب گولی مار کر زخمی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابض فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینسز کو شہر کے مشرق میں واقع بیت فیرک چوکی پر زخمیوں کو منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مسلح افراد نے یوسف مزار کے مقبرے کے علاقے میں آباد کاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک فوجی اور آباد کار ہلکے زخمی ہوئے۔اخبار نے مزید کہا کہ شمالی مغربی کنارے میں فوجی دستوں کے کمانڈرروئی سوگ نے سیکیورٹی کی صورتحال کے بگڑنے کے خوف سے تمام آباد کاروں کومزارکے علاقے سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ویڈیوز میں آباد کاروں کو مقبرے کے اندر انتہائی خوف و ہراس اور دہشت کی حالت میں دکھایا گیا۔ہلال احمر کے مطابق قابض افواج کے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولتے ہی پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں 64 افراد زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرقی علاقے پر 30 سے زائد گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا جن میں ایک فوجی بلڈوزر بھی شامل تھا تاکہ یوسف کے مزار کے ارد گرد آبادکاروں کے طواف کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں