پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کا وی سی کی تقرری کیخلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کا وی سی کی تقرری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں مختلف شخصیات کی آمد طلباء سے وی سی کے مسلے پر اظہار یکجہتی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف مکران میں مالک ترین کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد طلباء کی جانب سے جو احتجاج کا سلسلہ شروع کیاگیا تھا آج بروز ہفتہ پانچوین روز بھی یونیورسٹی کی بندش اور مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ جاری رہا جس میں پنجگور کی مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں پیپلزپارٹی کے صدر و میونسپل کارپوریشن کے کونسلر آغا شاہ حسن حق دو تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر ملا فرہاد وتی پارٹی کے ڈاکٹر نور بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے کیمپ میں آکر طلباء سے اظہار یکجہتی کیا انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور وی سی چونکہ ایک متنازعہ شخصیت ہیں انہیں کسی بھی صورت مکران یونیورسٹی میں قبول نہیں کریں گے حکومت معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور طلباء کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کرے تاکہ وہ اپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں