آسٹریلیا ،سڈنی میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال
سڈنی(انتخاب نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی سڈنی کے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کئے گئے ۔حکام نے کہا کہ سڈنی میں جان لیوا ہنگامی صورتحال ہے،آنے والے دنوں میں موسم میں مزید شدت آئے گی،سڈنی کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ جاری ہے اور ڈیم سے پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے۔دوسری جانب سڈنی کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو سفری سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
Load/Hide Comments


