مہاجر لفظ سے دستبرداری کیلئے بانی متحدہ کو پیسے دیئے گئے،آفاق احمد

کراچی(انتخاب نیوز)مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاہے کہ مہاجر لفظ سے دستبرداری پر بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیئے گئے تھے لیکن میں مہاجر لفظ سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہاکہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی گئی، وفاقی حکومت چند ووٹوں پر قائم ہے، ضمنی الیکشن میں بیلٹ باکس چوری کیے گئے، ضمنی الیکشن میں ہمارے کافی ووٹ مسترد کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ جنازے میں شریک ہونا سیاست نہیں ہے، مہاجر نام پر الیکشن لڑنے والا نظر آیا تو بات چیت ہوسکتی ہے، تمام جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی مہاجروں کا شہر نہیں۔آفاق احمدنے کہاکہ عمران خان جانتے تھے میری حکومت نہیں رہے گی، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہیں رہے، مہاجر لفظ سے دستبرداری پر بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیئے گئے تھے لیکن میں مہاجر لفظ سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی، نواز شریف اور آصف زرداری کا حلقہ انتخاب کراچی نہیں ہے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ کے قریب ہے، کراچی کے لوگوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں