ڈی آئی خان: نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 2 ٹریفک پولیس اہلکارجاںبحق

ڈی آئی خان(ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کوجاںبحق کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اہلکار شوکت اور حبیب موقع پر جاںبحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ڈی آئی خان میں گذشتہ چند ماہ کے دوران بدامنی میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکارجاںبحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ 23 فروری کو سکیورٹی فورسز نے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آپریشن کے دوران دومشتبہ افراد کو ہلاک کیا تھا،پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں