خضدار، بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال، قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال
خضدار (انتخاب نیوز) حا لیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدمات کئے گئے اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر تحصیل نال کے اسسٹنٹ کمشنر منیراحمد سومرو نگرانی میں لیویز فورس نال گریشہ لیویز کے جوانوں کی مدد سے قومی شاہراہ سے رکاوٹ کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹادیا گیا اور ٹریفک بحال کردیا گیا۔ جب کہ شادیزئی نال میں پانی میں بہہ جانے والے شخص کی لاش کافی تگ و دو کے بعد نال کے علاقہ ہزار گنجی سے نکال دیا گیا۔
Load/Hide Comments


