گوادر، 36 گھنٹے بجلی کی بندش کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، شاہراہ بند

گوادر (انتخاب نیوز)گوادر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کیلئے گوادر کی خواتین بارش میں سڑکوں پر نکل آئیں، مشتعل خواتین اور بچوں نے میرین ڈرائیو روڈ بلاک کردیا۔ واضح رہے کہ بارش کے باعث گزشتہ 36 گھنٹوں سے گوادر میں بجلی منقطع ہے۔ خواتین مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود گوادر میں بجلی بحال نہیں کی گئی۔ بجلی نہ ہونے سے پینے کے پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ ضلعی اور صوبائی انتظامیہ گوادر میں بجلی کی بندش اور پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں