باشوں سے نقصانات کا ازالہ، عوام کو بروقت ریلیف دیا جائے، نواب ثناءاللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ زہری نے بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالیہ باشوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے عوام کو بروقت ریلیف اور امداد کی فراہمی کے کاموں کو تیز تر کیا جائے ، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اب بھی کئی علاقے ایسے ہیں جنکا رابطہ یا تو منقطع ہوگیا ہے یا پھر وہاں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے امداد کے منتظر ہیں جو کہ باعث تشویش ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بارش سے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی حالات نافذ کر کے فور ی طور پر وہاں مشینر ی اور عملے کو بھجیا جائے تاکہ عوام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ساتھ ہی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لئے امدادی سامان بھی بھیجا جائے اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد ازالہ کیا جائے انہوں نے بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے تاہم حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی بڑھ چڑھ کر مالی معاونت کرے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت مزید نقصانات سے پچنے کے لئے حکومتی مشینری کو متحرک بنائے تاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کوبے یارومددگار مت چھوڑیں بلکہ حکومت کو چاہیے اس طرح کہ حالات سے نمٹنے کےلئے پیشگی منصوبہ بندی اور اقدامات کریں تاکہ اس طرح کے بڑے نقصانات سے بچا جائے، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کو چاہیے بارشوں سے متاثرہونے والے لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیلئے بڑا ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں