بورس جانسن نے چند گھنٹے بعد ہی حکومتی عہدوں پر نئے وزرا نامزد کر دیے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے دو ارکان کے یکدم مستعفی ہو جانے کے چند ہی گھنٹے بعد خالی ہونے والے حکومتی عہدوں پر نئے وزرا نامزد کر دیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے چیف آف سٹاف سٹیو بارکلے کو نیا وزیر صحت اور اب تک وزیر تعلیم کے فرائض انجام دینے والے ناظم زہاوی کو نیا وزیر خزانہ نامزد کر دیا ہے۔ ان نامزدگیوں سے کچھ دیر پہلے ان دونوں عہدوں پر فائز وزرا ساجد جاوید اور رشی سوناک نے تقریبا بیک وقت استعفے دے کر لندن حکومت کو سیاسی بحران سے دوچار کر دیا تھا۔ دونوں سابق وزرا نے تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ بورس جانسن کی وجہ سے حکمران قدامت پسند جماعت کی ساکھ شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں