روس دھوکے بازی چھوڑ دے،دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھائے، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فون پر کہا ہے کہ روس دھوکے بازی چھوڑ دے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے آگے بڑھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے روس کو ایک بہت ہی اہم اورسب سے زیادہ طاقتور قوم قرار دیا اور کہا کہ روس اور امریکا کیوں ایک دوسرے کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس کی دھوکے بازی نے امریکا کے لئے روس سے تعلقات کو بہت مشکل بنادیا، اس بارے میں بھی روسی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ٹرمپ نے بتایاکہ انہوں نے پوٹن سے کہا ہے، یہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے بہت مناسب وقت ہے کیونکہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں