سندھ حکومت کا وفاقی نوکریوں میں ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اختیار واپس لینے پر احتجاج
کراچی:سندھ حکومت نے وفاقی نوکریوں میں ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اختیار واپس لیکر محکموں کے حوالے کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق میں ٹیسٹنگ اداروں سے اختیار واپس لیکر محکموں کے حوالے کرنا صوبوں کے ساتھ ناانصافی ہے.وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا ہے کہ ایسا فیصلہ صوبائی حکومت اور سندھ کی عوام مسترد کرتے ہیں, وفاقی حکومت نے بھر تیوں میں میرٹ کے نظام کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے, وفاق میں نوکریوں کی ٹیسٹ کا اختیار وزارتوں، ڈویڑنوں، اتھارٹیوں، کارپور یشنوں اوردوسرے اداروں کے حوالے کرنا سندھ کے نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کہ مترادف ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے سندھ کے فنڈز بند کر دیے گئے, اب سندھ کے نوجوانو ں کے لئے وفاقی اداروں میں نوکریوں کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں, وفاق کے اس عمل کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے. اسماعیل راہو نے کہاکہ محکموں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ میرٹ کا جنازہ اور اپنا نوازی ہے, سیدھی بھرتیاں عدالتی فیصلوں کی کھلی انحرافی ہے, سپریم کورٹ کا بھی حکم ہے کہ کوئی وزارت یا محکمہ ڈائر یکٹ بھرتیان نہیں کرسکتا, پہلے ہی سندھ کو وفاقی کوٹا میں اپنے حصے کی نوکریاں نہیں دی جار ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام بڑے ادارے، اتھارٹیز اورکارپوریشنز سندھ کے کیپیٹل کراچی میں ہیں, وفاق کورونا کے آڑ میں سندھ دشمن فیصلے کرکے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے۔