عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رابطے میں ہیں،حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 337فٹ تک پہنچ گئی جس سے کوئی خطرہ نہیں،ڈپٹی کمشنرز عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد کی صورتحال سے متعلق اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کیا گیا ہے ہم طوفانی بارشوں کے باعث متوقع نقصانات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے بھی مکمل رابطہ میں بلکہ انہیں ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہونی چاہیے،انہوں نے ہدایت کی کہ بوقت ضرورت فوری امدادی کارروائی یقینی بنائی جائے عوام کی جان ومال کا تحفظ ترجیح ہونی چاہیے ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد عوام کی زندگی کو معمول پر لایا جائے گی عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے متاثرہ عوام کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 337فٹ تک پہنچ گئی جس سے کسی بھی قسم کے نقصان کا کوئی خطرہ موجود نہیں کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث رابطہ سڑکوں اور دیگر گزر گاہوں کو جو نقصان پہنچاتھا ان کی تعمیر ومرمت،اور آمدورفت بحال کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہنگامی اقدامات کر رہی ہیں ہے بلوچستان بھر میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے علاقہ کے لوگوں کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں