عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس بلوچستان

اوستہ محمد:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے اوستہ محمد میں جو ڈیشنل کورٹ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات تعلیم صحت پینے کا صاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے آئین کی آرٹیکل 199 پارلیمنٹ سے منظور شدہ عدلیہ کو حق دیتا ہے عوام کو حقوق دلوانے کے لیے مداخلت کرکے وزیراعلی چیف سیکریڑی کو طلب کیا جاسکتا ہے بلوچستان کے سات اضلاع ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں ہسپتالوں پی سی آر کروانے کیلیے پورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں مشنیں تک نہیں ہیں عوام کے ٹیکس سے وصول ہونا والا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے جعفرآباد کی عوام پینے کے صاف پانی اور کسان زمیندار زرعی پانی کے لیے پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ انصاف کی راہ کے لیے رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلوچستان میں میرٹ کے بنیاد پر نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی اور کہاکہ صوبائی حکومت پلالنگ کمیشن پر عمل کرتے ہوئے ترقیاقی منصوبوں کو فروغ دے آن گوئنگ منصوبوں کا ڈرامہ بند ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں