عید کے تیسرے روز ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، بچوں کے سامنے ماں باپ قتل
کراچی (انتخاب نیوز) تھانہ سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹائون نمبر8 فٹبال گرائونڈ کے قریب گھر کے اندر ملزمان نے فائرنگ کرکے 34 سالہ صائمہ زوجہ امجد اور اس کے شوہر امجد ودلد اکبر کو قتل کردیا، مقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے تھا، وقوعہ کے وقت گھر میں تین بچے بھی موجود تھے جو فائرنگ سے محفوظ رہے تاہم بچے بہت ڈرے ہوئے ہیں ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


