سوراب میں خاتون سمیت دو افراد قتل

سوراب : گدر کے علاقے کلغلی میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، لیویز کے مطابق گزشتہ شب گدر کے علاقے کلغلی میں حبیب اللہ اور مسمات ص کو گولیاں مار کر قتل کر کے انکی لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالوہاب لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئے، لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے کے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں