افغانستان کے صوبہ ہلمند میں نامعلوم بیماری سے 20 بچے جاں بحق

لشکرگاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں نامعلوم بیماری پھیلنے کے باعث 20 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت حافظ راشد نے بدھ کے روز بتایا کہ متاثرہ بچوں کی موت گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ضلع باغران میں ہوئی ہے۔ پینے کیلئے آلودہ پانی کا استعمال بیماری کے پھیلنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ کچھ متاثرہ افرادبشمول بچوں کا مقامی طبی مرکز میں علاج معالجہ جاری ہے۔افغانستان کے دور دراز علاقوں میں صحت مراکز سمیت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور پینے کے صاف پانی تک رسائی کی کمی کیباعث مقامی دیہی افراد قابل علاج بیماریوں سے بھی موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں