مغوی لیفٹیننٹ کرنل لیئق جاں بحق ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مغوی لیفٹیننٹ کرنل لیئق کو جاں بحق پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کاروں کی بہیمانہ کاروائی قابل مذمت ہے ، دہشت گرد عناصر نے ایک بہادر افسر کو بزدلانہ طریقے سے جاں بحق کیا، آرمی آفیسر کے اغوا اور انہیں جاں بحق کرنے کا مقصد دہشت اور وحشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مغوی لیفٹیننٹ کرنل لیئق کی جاں بحق پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کاروں کی بہیمانہ کاروائی قابل مذمت ہے ، دہشت گرد عناصر نے ایک بہادر افسر کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا، آرمی آفیسر کے اغوا اور انہیں شہید کرنے کا مقصد دہشت اور وحشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی۔واقعہ سے دہشت پیدا کرنے والوں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوا ہے، بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور آفیسران کو ایسی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچائے جائیں گے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے شہید کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق لیفٹیننٹ کرنل لیئق جاں کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


