عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان احمد بگٹی

کوئٹہ(ویب دیسک)جمعیت علماءاسلام مستونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالطیف محمد حسنی اور جمعیت علماءاسلام کے رکن حافظ عبدالوحید ابابکی نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان احمد بگٹی سے ملاقات کی اور صدیق آباد روڈ سے گزرنے والی سیلابی ندی پر پل نہ ہونے کا نوٹس لینے اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاءالمنیم بلوچ کا متعلقہ ندی کا دورہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان احمد بگٹی نے کہاکہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے حالیہ سیلابی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک رہی، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ یہ بہت ہی اہم راستہ ہے اس ندی پر پل بنانے کے لئے میں خود رکن صوبائی اسمبلی اور متعلقہ محکمے سے رابطہ کروں گا تاکہ اس ندی پر پل تعمیر کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔ بعد ازاں حافظ عبدالوحید ابابکی نے انہیں مکتبہ ابابکی سے مولانا عبدالخالق ابابکی کی کتاب پیش کی۔ دریں اثناءجمعیت علماءاسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالطیف محمد حسنی اور حافظ عبدالوحید ابابکی نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان احمد بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاءالمنیم بلوچ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں