ترکیہ میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کا دن، عمران خان کی صدر اردوگان اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکیہ کے عوام کی مدد سے فوجی بغاوت ناکام بنانے کے دن کی مناسبت سے ترکیہ کے صدر اردوگان اور عوام کو مبارکباد دی ہے، اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ترکیہ کے عوام آج جمہوریت اور قومی اتحاد کا دن منا رہے ہیں یومِ جمہوریت اور قومی اتحاد کے موقع پر میں صدر اردوگان اور ترکیہ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ 15 جولائی 2016 اس دن کی یاد دلاتا ہے جب صدر اردوگان نے اہلِ ترکیہ کی مدد سے اپنے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں