خیبر پختونخوا, پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
پشاور: خیبر پختون خوا کی تحصیل باڑہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ مطابق تھانہ حدود باڑہ کے علاقے ارجلی ندی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او باڑہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پولیس ناکے پر کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


