چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبا کی واپسی کا فیصلہ، اٹھارہ مئی کو پہلی پرواز جائے گی

اسلام آباد: حکومت نے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پرواز کی منظوری دے دی ہے، 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی 3 ماہ بعد وطن واپسی کا گرین سگنل مل گیا، حکومت نے پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔زلفی بخاری کی درخواست پر وزیراعظم نے خصوصی پرواز کی منظوری دے دی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جا رہی ہے،250 سے زائد طلبا کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر لیے گئے، بہادر طلبا پر وزیراعظم خان اور پوری قوم کو فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں