محکمہ صحت کی غفلت، کوہلو میں گیسٹرو کیساتھ ملیریا بھی کنٹرول سے باہر

کوہلو (انتخاب نیوز) محکمہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی غفلت گیسٹرو کے ساتھ ساتھ ملیریا بھی کنٹرول سے باہر محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مچھر مار اسپرے مہم شروع نہ ہو سکا حالیہ مون سون بارشوں میں جوہڑوں میں کھڑے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل شروع ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صحت کا فقدان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے گیسٹرو سے دو مریض انتقال کر چکے ہیں سیکٹروں متاثر ہوئے ہیں رہی سہی کثر ملیریا نے پورا کر دیا ہر دسواں شخص ملیریا جیے مہلک مرض میں مبتلا ہوتا جا رہا ہے لیکن محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں تاحال ملیریا کنٹرول پروگرام اور محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے مہم بھی شروع نہیں ہوسکا حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے جوہڑوں میں کھڑے پانی سے مچھروں کی افزائش شروع ہوچکی، اگر اعلیٰ حکام نے فورا نوٹس لے کر اسپرے مہم شروع نہیں کی تو ایک بڑی آبادی ملیریا سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں