سونمیانی وندر میں گندگی سے مچھروں کی بہتات، بیماریاں پھیلنے لگیں
وندر (انتخاب نیوز) لسبیلہ میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث وندر شہر میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات شہری ملیریا جیسے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے لگے وندر شہر کے مختلف گلی محلوں اور کالونیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈھکن مین ہولز کی وجہ سے مچھروں کی پیداوار کا ذریعہ بننے لگے عوامی حلقوں کا مچھر مار اسپرے کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے وندر شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار شہری دن کے آرام اور رات کی نیند سے محروم ہوگئے وندر شہر کے مختلف گلی محلوں اور کالونیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈھکن مین ہولز مچھروں کے لیے آماجگاہ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے وندر کے شہریوں میں ملیریا جیسی جان لیوا بیماری کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے میونسپل کمیٹی وندر کی جانب سے گندگی کے ڈھیروں کی صفائی مین ہولز کے کھلے ڈھکن اور مچھر مار اسپرے کا کسی قسم کا انتظام نہیں کیا گیا ہے مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا جیسے جان لیوا بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے انسانی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے گھروں ہوٹلوں سمیت مٹھائیوں دودھ لسی بیکرز کے دکانوں میں بھی مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہے جس سے ملیریا جیسے جان لیوا بیماری تیزی سے بڑھ رہی ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وندر شہر میں گندگی کے ڈھیروں کھلے ڈھکن مین ہولز کی صفائی کرائی جائے اور فی الفور مچھر اسپرے کرایا جائے واضح رہے وندر شہر لسبیلہ کا دوسرا بڑا صنعتی و زرعی شہر جانا پہچانا جاتا ہے جہاں اس جدید دور میں ڈینگی وائرس کے جان لیوا بخار کے لیبارٹری ٹیسٹ کا وندر شہر میں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہے۔


