نوکنڈی، تفتان اور ضلع چاغی میں مہنگائی کا جن بے قابو، انتظامیہ خاموش
نوکنڈی (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے نوکنڈی، تفتان اور ضلع چاغی جہاں مہنگائی کا جن بے قابو ہے، پرائس کنڑول کمیٹی اورضلعی انتظامیہ کی خاموشی پرعوامی حلقوں نے تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل نوکنڈی تفتان اورضلع چاغی شہر میں بکرے کا گوشت 1400 روپے فی کلو، سبزیاں اور فروٹ کی قیمتیں بھی دوگنی ہوگئیں، ضلعی انتظامیہ اورمقامی انتظامیہ اپنے ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ موقع سے بھی غائب کوئی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، دکانداروں کی من مانیاں عروج پر جبکہ انتظامیہ اہلکاروں کی سیاسی پوسٹنگ کے باعث عام لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کچھ اشیا سبزی فروٹ کے ریٹ بنائے گئے مگر کسی بھی دکاندار نے ان پر عمل نہیں کیا، دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ روز بروز ہر چیزخصوصاً گوشت سبزی اور فروٹ کے نرخ دکانداروں نے اپنی مرضی سے طے کرکے لوگوں کی چیخیں نکال دیں مگر کوئی سننے والا نہیں اور نہ کوئی پوچھنے والا آج بھی بکرے کا گوشت 1400 روپے فی کلو ودیگر سبزی فروٹ کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے تحصیل نوکنڈی تفتان ضلع چاغی میں من مانی کرنے والے دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی کریں اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ شہری اپنی زندگی چین سے گزار سکیں۔


