لسبیلہ میں مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اوتھل (انتخاب نیوز) لسبیلہ میں مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔ لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے علاقہ سکن کے قریب تین ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے نعشیں اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا اور نعشیں کو ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی، حادثہ ٹرکوں کے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔دوسرے واقعے میں ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے۔پاک نیوی نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ایک شخص کو بچا لیا جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔جبکہ ایدھی زرائع کے مطابق حب ندی میں بھی نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
Load/Hide Comments


