بلوچستان بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرنے کا مرحلہ ختم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرنے کا مرحلہ ختم ہوگیا۔ 9 یونین کونسلرز اور ایک میونسپل کمیٹی کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کروائے تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2022ءکے کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرنے کا مرحلہ 18جولائی پیر کے روز اختتام پزیر ہوا تحصیل بیلا کی 9 یونین کونسلرز اور ایکمیونسپل کمیٹی کے امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر حافظ غلام اکبر اور ڈاکٹر عبدالصمد رونجھو کے دفاتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ریٹرننگ آفیسرز حافظ غلام اکبر رونجھو اور ڈاکٹر عبدالصمد رونجھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 2022ءکا کام بہتر طریقے سے چل رہا ہے، ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کا عملہ اپنی خدمات بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔
Load/Hide Comments


