افغان مشرقی صوبہ پکتیکا میں زلزلہ کے جھٹکے، متعدد گھر منہدم، 10 افراد زخمی

کوہاٹ، کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں پیر کی شام زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی گھر منہدم ہوگئے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے صوبہ پکتیکا کے ضلع گیان میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً پانچ بجے بعداز سہ پہر محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ صوبہ پکتیکا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طورپر مزید جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ ایک بتائی جاتی ہے۔یاد رہے کہ اتقریبا ایک ماہ قبل افغان صوبے پکتیکا‘ پکتیا اور خوست میںآنے والے تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں1100 افراد جاں بحق اور 2000 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 2500 لگ بھگ مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں