روسی عدالت نے گوگل پر 387 ملین ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی عدالت نے امریکی کمپنی گوگل پر 38کروڑ 70 لاکھ ڈالر (21ارب 80کروڑ روسی روبل کے مساوی)کا جرمانہ کر دیا۔روسی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ گوگل کی جانب سے روسی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور روس میں ممنوعہ شدہ مواد گوگل پر سے نہ ہٹانے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ گوگل پر دوسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی قوانین کی خلاف ورزی پر پچھلے سال گوگل پر 12کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ کیا گیا تھا،اس خبر پر گوگل کی طرف سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں