میجر محمد رحیم موسیانی پر قاتلانہ حملہ سوچی سمجھی سازش ہے، اسراراللہ خان زہری
خضدار(انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں کہا ہیں کہ تحصیل زہری میں جمعیت علماءاسلام کے امیر میجر محمد رحیم موسیانی پر قاتلانہ حملہ علاقہ کےامن وامان کو بگاڑنے کی سوچی سمجھی سازش ہے زہری علاقہ میں بدامنی پیدا کرنے والے قوتیں علاقہ عوام کو خوف وہراس کے ماحول میں دھکیلنے اور عوام کوگھروں میں محصور کرنے کےحربے استعمال کررہے ہیں جوکہ علاقہ عوام کے چین وسکون کو چھین رہی ہے آجکل زہری علاقہ بدامنی کی لپیٹ میں ہےدن دیہاڑے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ اغوائبرائے تاوان قتل وغارت گری روز کا معمول بن چکا ہے عوام بدامنی کی وجہ علاقہ سے نقل مکانی اور ہجرت پر مجبور ہوگءہیں زہری میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان عدم تحفظ کا شکار ہےاسطرح کے خوف کے ماحول پرامن شریف شہریوں اور سیاسی لوگوں کا علاقہ میں رہنا مشکل ہوگءہے علاقہ میں بدامنی کرنے والے قوتیں پرامن شہریوں کو اپنے آباو¿اجداد کے علاقہ سے راہ فراراختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے پرامن سیاسی لوگوں پر قاتلانہ حملہ زہری علاقہ کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دے رہی ہیں اور علاقہ کے عوام میں فسادات کی بیج بورہی ہے اس سے علاقہ کے امن مزید تباہی وبربادی کی طرف جائیں گےان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسراراللہ خان زہری نے کہاکہ زہری علاقہ کے سیاسی لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے خاموش کیا جارہا ہے عوام کو خوف کے ماحول میں دھکیل دے رہی ہے جے یوآئی کے امیر میجر محمد رحیم موسیانی جیسے سفید ریش کو بخشانہیں جارہا ہے یہ علاقہ کے پرامن سیاسی لوگوں کے سوچ وفکر کے خلاف گہری سازش ہےمیر اسراراللہ خان زہری نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ زہری علاقہ کے پیروکماش خیرخواہ ومتعبرین کی کمی ہمیں شدت سے محسوس ہورہی ہے ان میں زیادہ تر اس دنیا سے وفات پاچکے ہیں چند لوگ اگر زندہ سلامت ہو وہ بھی بستر مرگ پر اپنے زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہونگےاب زہری علاقہ پرامن شریف شہریوں کے لئے رہنے کا جگہ نہیں رہا ہے علاقہ قاتلوں چوروں ڈاکووں, غنڈوں ,اشتہاریوں کا آما جگاہ بن چکی ہے پرامن شریف شہریوں کی زندگی غیرمحفوظ علاقہ کے امن داو پر لگ چکی ہےمیر اسراراللہ خان زہری نے مزید کہا وزیراعلی بلوچستان,چیف سیکٹریری ,کمشنرقلات ڈویڑن ودیگر ارباب اختیار داران تحصیل زہری کے عوام کو تحفظ فراہم کرے اور علاقہ سے خوف کی ماحول کو ختم کرکے یہاں کے پرامن شریف شہریوں کی جان ومال کو تحفظ دیں اور میجر محمد رحیم موسیانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کوفوراگرفتارکیاجائے۔


