ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان فرار

تمبو (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں اناج منڈی کے گیٹ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے اناج منڈی کے گیٹ کے قریب دکان میں بیٹھے شخص پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے رسول بخش ڈومکی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں