زیارت میں لاپتہ بلوچ افراد کے قتل کیخلاف 23 جولائی کو خضدار میں احتجاج ہوگا، بی این پی
خضدار (انتخاب نیوز) زیارت میں بلوچ مسنگ پرسنز کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کے خلاف بی این پی کی جانب سے خضدار میں 23 جولائی بروزِ ہفتہ صبح گیارہ بجے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔بی این پی خضدار کے کارکنان کو 23 جولائی کے دن گیارہ بجے سے قبل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیارت کے دلخراش واقعہ جس میں لاپتہ افراد کوقتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا، بی این پی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق اس ظالمانہ عمل کے خلاف پارٹی کی جانب سے 23 جولائی بروزِ ہفتہ خضدار و کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ واضح رہی کہ پارٹی کے مرکزی اعلامیے میں تمام اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23 جولائی کو اپنا پ±رامن احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔
Load/Hide Comments


