سندھ تباہ ہو رہا ہے، کراچی کے لوگ علم اور ترقی چاہتے ہیں، لطیف پلیجو

بدین (انتخاب نیوز) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرکے خریداری اور دھاندلی کیلئے وقت حاصل کیا گیا ہے، غیریقینی صورت حال میں رکھ کر ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت، زراعت، تعلیم اور گورننس تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ علم اور ترقی چاہتے ہیں، ان پر دوبارہ نیا تجربہ نہ کیا جائے، ڈالر کی اونچی پرواز اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ تباہ ہو رہا ہے اس پر پارلیمنٹ اور عدالتیں کیوں خاموش ہیں؟سندھ میں منشیات فروشی اور اسلحہ کی نمائش برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں