افغان وزیر صحت اور صوبہ قندہار کے گورنر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

کابل:افغانستان کے وزیر صحت اور صوبہ قندہار کے گورنر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4333 ہوگئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 112 ہوگئی۔ افغان وزارت صحت کے نائب وزیر وحید مجروح اور وزارت صحت کے ترجمان وحید الدین مایار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں افغان وزیر صحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز اور صوبہ قندہار کے گورنر حیات اللہ حیات بھی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں