پنجگور، گروہی جھگڑے میں فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پنجگور (نامہ نگار) آئی جی اور ڈی آئی جی کے دورہ پنجگور کے بعد پنجگور پولیس ان ایکشن گزشتہ روزفائرنگ کے واقعہ میں ملوث چار ملزموں کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتارکرکے قبضے سے ہینڈگرینڈ، پستول، رائفل، مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا۔ پنجگور پولیس نے ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر تسپ تھانہ کے ایس ایچ او ملک احمد کی سرکردگی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز تسپ میں فائرنگ کے واقعہ جس میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے رائفل، ہینڈ گرینیڈ، راؤنڈز اور مسروقہ ہنڈا موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ واضح رہے کہ آئی جی اور ڈی آئی جی کے دورہ پنجگور کے بعد پولیس ان ایکشن دکھائی دے رہا، گزشتہ روز کے واقعے کے ملزمان کی 24 گھنٹوں کے اندر گرفتاری ایک بڑا بریک تھرو ہے۔ شہریوں کی جانب سے پنجگور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا جارہا ہے، جس سے علاقہ خانہ جنگی اور ایک بڑے فساد سے محفوظ رہا۔ شہریوں نے ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی، ایس ایچ او تسپ ملک احمد کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور کہا کہ اگر پولیس اسی طرح ایکشن میں رہا تو پنجگور میں جرائم کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں