بلوچستان اور سندھ کو ملانے والا پل ٹریفک کیلئے بند، مسافروں کو پریشانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبہ سندھ اور بلوچستان کو قومی شاہراہ کے ذریعے ملانے والا پل ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق ضلع لسیبلہ میں قومی شاہراہ پر واقع پل کو حب ندی سے گزرنے والے سیلابی ریلے نے شدید متاثر کیا ہے، پل کے3 ستونوں کی حفاظتی دیواریں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، جن کی مرمت اور حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیئے گئے ہیں حکام کے مطابق پل کو حفاظتی نقطہ نظر سے عارضی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے دوسری طرف پل کی بندش کے باعث سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، پل کے دونوں اطراف گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں