ضلع کچھی میں بارش سے متاثرہ ڈیموں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے، یار محمد رند

کوئٹہ (انتخاب نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے ضلع کچھی میں گزشتہ بارشوں سے ڈیمز اور واٹر کورسز کو ہونے والے نقصان کی نشاندھی کرتے ہوئے آبپاشی کے وزیر اور وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو سے معاملے کا فوری نوٹس لیکر تعمیر و مرمت کا کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے یہاں جاری بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ ضلع کچھی میں شوران کے قریب متعدد چھوٹ ڈیم اور واٹر کورسز کو گزشتہ بارشوں سے شدید نقصان پہنچا ہے سردار یار محمد رند نے کہا کہ قمبر ڈیم،نودری ڈیم چلتن ڈیم میران ڈیم زامری ڈیم شوران پیرالل ایریگیشن اسکیم اور تونیا ڈیم کو گزشتہ بارشوں میں شدید نقصان پہنچا ہے اگر بارشوں کے اگلے اسپیل سے قبل اس متاثرہ ڈیموں کی تعمیر و مرمت نہ کی گئی تو اگلے اسپیل کی بارشوں میں علاقے میں کھڑی فصلوں اور شوران اور دیگر علاقوں کو شدید نقصان پہنے گا اسلئے وہ آبپاشی کے میر محمد خان لہڑی اور وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر بارش سے متاثرہ علاقوں کو ریلیف فراہم کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں