بھاگ، ٹرانسفارمر ز خراب ہونے سے ایک ماہ سے بجلی غائب، شہری پریشان
بھاگ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر ٹکری میران بلوچ،ضلعی جنر ل سیکرٹری اکبر بلوچ،جمعیت علما اسلام تحصیل بھاگ کے امیر حافظ محمد یوسف گویا،جاموٹ قومی موومنٹ کے حاجی محمد الیاس کلواڑ،بھاگ بازار کے صدر جہانگیر خان بنگلزئی،جمعیت علما پاکستان(جے یو پی) کے صدر حافظ اصغر علی مغیری،بھاگ کو پانی دو تحریک کے چیئرمین وفا مراد سومرو،کامریڈ ٹکاخان کلواڑ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بھاگ شہر میں گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے کہ بجلی کے ٹرانسفارمرز کے خراب ہونے سے آدھے شہر میں بجلی نہیں ہے آدھے شہر میں بجلی کے بحران کے حوالے سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں دن اور رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں اس شدید گرمی میں جہاں پر گرمی کی شدت اتنا تیز ہوتا ہے کہ دوپہر کے وقت لوگ بازاروں میں اپنے کاروبار بند کرکے گھروں کوچلے جاتے ہیں لیکن گذشتہ ایک ماہ کا عرصہ گزرچکاہے کہ بھاگ شہر کی آدھی آبادی صرف ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی وجہ سے بجلی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ گرم علاقوں میں جون،جولائی،میں ایک دن اگر بجلی نہ ہو تو لوگ بے ہوش ہوجاتے ہیں لیکن گذشتہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے کہ بھاگ شہر کے بہت سے محلوں کے ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی وجہ سے بجلی نہیں ہے بوڑھے،معصوم بچے اس شدید گرمی میں کرب اور اذیت سے دوچار ہیں اس کے علاوہ مچھروں کی یلغار کی وجہ سے معصوم بچوں میں ملیریا کی وبا پھیلنے کا بھی خطرہ ہے لیکن کیسکو کے حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی بھاگ شہر کے جن علاقوں میں بجلی نہیں ہے ان کے گھروں میں معصوم بچے بیمار ہیں آئے روز ڈاکٹروں کے پاس لیکر جاتے ہیں کیسکو حکام کا اس جانب توجہ نہ دینا انتہائی نامناسب رویہ ہے جوکہ ناقابل مذمت ہے بھاگ شہر کے جن محلوں میں ٹرانسفامرز خراب ہیں ان کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے عوام کو شدید اور قیامت خیز گرمی میں پریشانی سے نجات دلائی جائے انہوں نے چیف کیسکو بلوچستان،ایکسین واپڈا سبی ودیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھاگ شہر کے خراب ٹرانسفارمرز کو فوری مرمت کرکے عوام کو اس شدید گرمی میں مزید پریشانی سے بچایا جائے۔


