حب پل کی بندش، این ایچ اے نے ناکامی چھپانے کیلئے دوسروں پر ملبہ ڈال دیا
حب (نمائندہ انتخاب) حب پل کی بندش این ایچ اے نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ندی سے ریتی بجری اٹھانے والے لیز ہولڈر پر ملبہ ڈالنے کی کوشش شروع کردی اور ایک مرتبہ پھر نئے پل کی تعمیر اور حب بائی پاس فور لائن منصوبے کے شوشہ کو زندہ کرکے طفل تسلی کی رام کہانی گڑھ دی اور حب پل کو لائٹ ٹریفک کیلئے جذوی طور کھولنے کا بھی عندیہ دیا گزشتہ روز ر نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی کے بر ج ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے حب ند ی پل کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ با رشوں کے با عث حب ند ی پل کے پلرز نمبر 8اور9کا فی متاثر ہو گئے ہیں بلکہ ا±کھڑ کر ٹیڑے ہوچکے ہیں انہوں نے کئے سال قبل کئے گئے دعوے کو بھی ایک بار پھر دھراتے ہوئے کہا کہ حب ند ی پل کے ساتھ ایک نئی پل تعمیر کی جا ئے گی ، ہیوی ٹریفک کی روک تھام کے لیئے پل کے دونو ں اطر اف بیر ئیرلگا ئے جا ئیں گے تا کہ ہیوی گا ڑیا ں گزر نہ سکیںڈاکٹر اقبال نے مذید کہا کہ حب ند ی پل کے نیچے سے بارشوں کے ریلو ں اور سارا سال بجر ی نکا لنے کے سبب ہر سال پلرز نیچے چلے جا تے ہیں اس سال 10میٹر پلرز نیچے کی طرف چلے گئے ہیں جس کے با عث پلرز نمبر 8اور9کا فی متاثر ہو گئے ہیں جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ کسی بھی وقت کو ئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر حب ند ی پل پر ہیوی ٹریفک کی روانی پر مکمل پابند ی عائد کر دی گئی ہے جبکہ چھو ٹی گا ڑیوں کی ٹریفک کی اجازت ہو گی اس حوالے سے پل کے دونو ں اطر اف بیر ئیرلگا ئے جا ئیں گے تا کہ ہیوی گا ڑیا ں پل سے نہ گزر سکیں انہو ںنے کہاکہ موجود ہ پل کے ساتھ ہی ایک نیا پل تعمیر کیا جا ئے گا جس کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے جوکہ صرف حب شہر سے کراچی جانیوالی ٹریفک کیلئے ہوگا جبکہN25کی ٹریفک اس پل کا استعمال نہیں کرسکے گی اور ایک ماہ کے اندر اندر ٹینڈر ہو جا ئے گا جو کہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔


