پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت تشکیل دینے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر عارف علوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمہوریت ، میڈیا اور سٹیبشلمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کیلئے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امتحان سے گزر رہے ہیں ، جمہوریت ، میڈیا اور سٹیبشلمنٹ کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کیلئے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی فرمائیں۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں