امیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے بھائی کے جرائم کے نئے گواہ سامنے آگئے

دوحہ:خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے امریکا کی ایک عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے بھائی خالد بن حمد آل ثانی کے سنگین جرائم کے مزید گواہ سامنے آئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق خالد بن حمد کے جرائم کے متاثرین کی خاتون وکیل ریپیکا کاسٹانیڈا نے کہا کہ مدعا علیہ پر قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، تشدد اور بلیک میلنگ جیسے جرائم کے مزید گواہ سامنے آئے ہیں۔امریکی خاتون وکیل نے حال ہی میں خالد بن حمد کے سنگین جرائم کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملزم نے اپنی بیوی کا غصہ ٹھنڈہ کرنے کے لیے ایک بے گناہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں