وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیلابی صورتحال کا نوٹس، فضائی آپریشن کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوڑکی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیئے فضائی آپریشن کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعے پانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی ہدایت کی،فضائی آپریشن کے آغاز تک متاثرہ افراد کو کشتیوں کے زریعہ خوراک اور پانی پہنچانے کے خصوصی اقدامات کیئے جائیں۔دوسری جانب سول ایویشن حکام کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث آج فضائی آپریشن کا آغاز ممکن نہیں ہے کل تک موسم کی بہتری ممکن ہے موسم بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محمداسماعیل ولد غازی خان کاعلاج حکومتی سطح پر کرانے کااعلان کردیا۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد اسماعیل ولد غازی خان نامی بچے کی بیماری سے متعلق پوسٹ کی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محمداسماعیل کاحکومتی اخراجات پر علاج کرانے کی ہدایت کی ہے،چلڈرن اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج بچے کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں