بوٹ بیسن میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا، نماز جنازہ ادا

کراچی (انتخاب نیوز) بوٹ بیسن کے علاقے مائی کولاچی روڈ پر گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان اصغر جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی نمازجنازہ ہجرت کالونی ریلوے کوارٹرز میں واقع نور مسجد عیدگاہ گرائونڈ میں ادا کی گئی، جس میں یوسی نائب چیئرمین کے امیدوار بختیار خٹک سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی. مقتول اصغر تین بچوں کا باپ، نجی بینک کاملازم تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق ملتان سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں