ڈیفنس، پاکستان بازار میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، منگھوپیر میں تیز دھار آلے کے وار سے 2 لہولہان
کراچی (انتخاب نیوز) ڈیفنس اور پاکستان بازارمیں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ منگھوپیر میں تیز دھار آلہ کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6 مصری شاہ مزار سگنل کے قریب فائرنگ سے 45سالہ محمد مٹھو ولد غلام فرید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گولی نامعلوم سمت سے آئی تھی۔ پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 16 گلشن بہار 14 سی قبرستان کے قریب فائرنگ سے اسد عباس ولد ناصر عباس زخمی ہوگیا۔واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ بتایا گیا۔ منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ اجتماع گاہ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے سیف اللہ ولد شاہ معراج اور سیف الرحمان ولد ولی خان زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔
Load/Hide Comments


