وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ بدلتی سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ بارے فیصلہ پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی، حکمران اتحاد کو اہم عدالتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف سے اب تک قسط جاری نہ ہونے کی وجوہات پر بھی غور ہوگا، کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی امن وامان کی صورت حال اور تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے سے متعلق بھی تجاویز پر غور ہوگا۔
Load/Hide Comments


