توبہ اچکزئی،موسلادار بارشیں، مزید 2 ڈیم ٹوٹ گئے، بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کی اطلاع

کوئٹہ (انتخاب نیوز)توبہ اچکزئی میں موسلادار بارشوںاور سیلابی ریلوں کی وجہ سے مزید 2 ڈیم ٹوٹ گئے۔ٹوٹنے والے ڈیموں میں جڑہ ڈیم اور تبینہ ڈیم شامل ہے۔ ڈیموں کے ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کی اطلاع ہے درجنوں مال مویشی بھی بہاکر لے گئے۔ کڑی فصلیں، باغات اور سولر پینل سمیت ٹیوب ولوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملنے پر انتظامیہ متحرک، پی ڈی ایم اےارکان غائب۔توبہ اچکزئی میں ماکو کچ ڈیم میں شگاف پڑنے کے بہنا کا سہارا لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں