بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20افراد ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی جنوبی ریاستوں میں مزید گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ریاست بہار میں پیش آئے واقعات کے بعد وزیراعلی نے موسم کی صورتحال اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مرنے والوں کے ورثا کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر سال بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 100افراد کی اموات ہوتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ شہریوں کا کھلے علاقوں میں کام کرنا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 1995سے لے کر 2014تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں اپریل 2020سے لے کر مارچ 2021تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 34 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں