اوتھل اور بیلہ کے ہوٹلوں پر ضلعی افسران کا اچانک چھاپہ،مہنگے دام فروخت کرنے والواں پر بھاری جرمانہ عائد۔
اوتھل (انتخاب نیوز)اوتھل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رونیو روحانہ گل کاکڑنے اوتھل نے اچانک اوتھل کے پر چھاپہ مار کر ہوٹلوں کے پرائس لسٹ اور صفائی چیک کیاتحصیلدار اوتھل آفتاب ۔موندرہ ان ہمراہ موجود تھے ´اوتھل کھانٹا کے پاس پھنسے ہوئے مسافروں میں لسبیلہ ویلفیر ٹرسٹ کے رضا کاروں کے ہمراہ کھانے اور پانی تقسیم کیا گیا۔ جبکہ اے سی بیلہ اقبال کھوسہ اور تحصیلدار غفور موندرہ نے بیلہ ہوٹلوں کے پرائس ریٹ چیک کیا۔ مہنگے داموں پر فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان پر 10 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ضلعی انتظامی افسران نے ہوٹلوں مالکان کو پابند کیا پرائس لسٹ زیادہ قمیت پر فروخت کرنے سخت جرمانے عائد کیے جائے گئے مہنگے دام پر کھانے پینے اشیاءفروخت کرنے والوں بھاری جرمانے کے ساتھ ہوٹل سیل کیا جاسکتا ہے۔ ہوٹلوں کے صفائی نہ ہونے کی صورت میں بھی ہوٹل مالکان بھاری جرمانے کئے جائیں مضر صحت کھانے پیسے اشیاءفروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔


