غرب اردن، اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،3 فلسطینی زخمی
نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوب میںحوارہ چیک پوائنٹ پر فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا ۔ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ ہمارے رضاکاروں نے دو زخمیوں کو فوری طبی امداد دی اوربعد میں انہیں رفیدیا کے سرکاری ہسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا۔اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک تیسرے فلسطینی کو حراست میں لے لیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ فوج نے چوکی کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا اور فلسطینی طبی عملے کوزخمی فلسطینیوں تک رسائی سے روک دیا۔
Load/Hide Comments


