وائٹ ہاؤس کی وائرس ٹاسک فورس کے ارکان نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا

واشنگٹن: کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ڈاکٹر انتھونی فاؤسی سمیت وائٹ ہاؤس کی خصوصی ٹاسک فورس کے تین ارکان نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس کی وجہ ان افراد کی ایک ایسے شخص سے ملاقات تھی، جس میں کووِڈ انیس کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹر فاؤسی متعدی بیماریوں کے قومی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاؤسی کا کوورنا ٹیسٹ مثبت نہیں ہے، تاہم انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ادارے مراکز برائے انسدادِ امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ اور کمشنر برائے محکمہء خوراک و ادویات اسٹیفن ہان بھی ڈاکٹر فاؤسی کی طرح اب گھر سے ہی کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں