کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علا قے میں دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا، پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علا قے دشت کمبیلا میں دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خلیل الرحمٰن ولد محمد وارث جاں بحق جبکہ عبد الرزاق ولد عبدالغفارزخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


